Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5488 (مشکوۃ المصابیح)

[5488] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (4319)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ سَمِعَ بالدجال فلينأ مِنْہُ فو اللہ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَأْتِيہِ وَہُوَ يَحْسِبُ أَنَّہُ مُؤْمِنٌ فَيَتَّبِعُہُ مِمَّا يَبْعَثُ بِہِ مِنَ الشُّبُہَاتِ)) رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عمران بن حصین ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص دجال کے متعلق سنے تو وہ اس سے دور رہے،اللہ کی قسم! آدمی اس کے پاس آئے گا جو خود کو مومن سمجھتا ہو گا،لیکن جن شبہات کے ساتھ دجال بھیجا جائے گا وہ ان کی وجہ سے اس کی اتباع کرے گا۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔