Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5487 (مشکوۃ المصابیح)

[5487] حسن، رواہ الترمذي (2237 وقال: حسن غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصّديق قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ: الدَّجَّالُ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَہَا: خُرَاسَانُ يَتْبَعُہُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوہَہُمُ المجانّ المطرقة . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عمرو بن حریث نے ابوبکر صدیق ؓ سے روایت کی ہے،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا:’’دجال مشرقی سرزمین سے نکلے گا،جسے خراسان کہا جاتا ہے،جو لوگ اس کی اتباع کریں گے ان کے چہرے تہ بہ تہ ڈھال جیسے ہوں گے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی۔