Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5495 (مشکوۃ المصابیح)
[5495] رواہ مسلم (87/ 2925)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَقِيَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ-يَعْنِي ابْنَ صَيَّادٍ-فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَتَشْہَدُ أَنِّي رَسُولُ اللہِ؟)) فَقَالَ ہُوَ: أَتَشْہَدُ أَنِّي رَسُولَ اللہِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((آمَنْتُ بِاللہِ وَمَلَائِكَتِہِ وَكُتُبِہِ وَرُسُلِہِ مَاذَا تَرَی؟)) قَالَ: أَرَی عَرْشًا عَلَی الْمَاءُ. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((تَرَی عَرْشَ إِبْلِيسَ عَلَی الْبَحْرِ وَمَا تَرَی؟)) قَالَ: أَرَی صَادِقَيْنِ وَكَاذِبًا أَوْ كَاذِبَيْنِ وَصَادِقًا. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لُبِسَ عَلَيْہِ فَدَعُوہُ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،ابوبکر اور عمر ؓ مدینے کے کسی راستے میں اس (ابن صیاد) سے ملے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا:’’کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟‘‘ جواب میں اس نے کہا کہ کیا آپ گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں اللہ پر،اس کے فرشتوں پر،اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔‘‘ تو کیا دیکھتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: میں تخت کو پانی پر دیکھتا ہوں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تو شیطان کا تخت سمندر پر دیکھتا ہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تو (اس کے علاوہ اور) کیا دیکھتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: دو سچے اور ایک جھوٹا دیکھتا ہوں یا دو جھوٹے اور ایک سچا دیکھتا ہوں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس پر معاملہ مشتبہ کر دیا گیا ہے،تم اسے چھوڑ دو۔‘‘ رواہ مسلم۔