Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5497 (مشکوۃ المصابیح)

[5497] رواہ مسلم (98/ 2932)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: لَقِيَ ابْنُ عُمَرَ ابْنَ صَيَّادٍ فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ لَہُ قَوْلًا أَغْضَبَہُ فَانْتَفَخَ حَتَّی مَلَأَ السِّكَّةَ. فَدَخَلَ ابْنُ عُمَرَ عَلَی حَفْصَةَ وَقَدْ بَلَغَہَا فَقَالَتْ لَہُ: رَحِمَكَ اللہُ مَا أَرَدْتَ مِنِ ابْنِ صياد؟ أما علمت أَن رَسُول اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّمَا يَخْرُجُ مِنْ غضبةٍ يغضبہا)) . رَوَاہُ مُسلم

نافع بیان کرتے ہیں،ابن عمر ؓ مدینے کے کسی راستے میں ابن صیاد سے ملے تو انہوں نے اس سے کوئی بات کہی جس نے اسے ناراض کر دیا اور غصہ کی وجہ سے اس کی سانس پھول گئی حتی کہ راستہ بھر گیا (اس کے بعد) ابن عمر ؓ،حفصہ ؓ کے پاس گئے تو انہیں اس واقعہ کی اطلاع ہو چکی تھی،تو انہوں نے انہیں فرمایا: اللہ تم پر رحم فرمائے،تم نے ابن صیاد سے کس چیز کا قصد کیا؟ کیا تمہیں علم نہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ (دجال) ایک غصے کی وجہ سے نکلے گا جو اسے غصہ دلایا جائے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔