Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5507 (مشکوۃ المصابیح)

[5507] رواہ مسلم (247/ 156)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَی الْحَقِّ ظَاہِرِينَ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَة)) . قا ل: فَينزل عِيسَی بن مَرْيَمَ فَيَقُولُ أَمِيرُہُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا فَيَقُولُ: لَا إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَی بَعْضٍ أُمَرَاءُ تَكْرِمَةَ اللہ ہَذِہ الْأمة . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَہَذَا الْبَابُ خَالٍ عَنِ الْفَصْلِ الثَّانِي

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قتال کرتا رہے گا وہ (قرب) قیام قیامت تک غالب آتے رہیں گے۔‘‘ فرمایا:’’ابن مریم ؑ نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا: تشریف لائیں اور ہمیں نماز پڑھائیں،وہ فرمائیں گے،نہیں،اللہ نے اس امت کو جو عزت بخشی ہے اس وجہ سے تم خود ہی ایک دوسرے کے امام ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔