Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5508 (مشکوۃ المصابیح)
[5508] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن الجوزي في کتاب الوفاء (2/ 714) [و العلل المتناھیۃ (2/ 433 ح 1529)] ٭ فیہ عبد الرحمٰن بن زیاد بن أنعم الإفریقي ضعیف و فی السند إلیہ نظر .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن عبد اللہ بن عَمْرو قا ل: قا ل رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَنْزِلُ عِيسَی بن مَرْيَمَ إِلَی الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَہُ وَيَمْكُثُ خَمْسًا وَأَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يَمُوتُ فَيُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِي فأقوم أَنا وَعِيسَی بن مَرْيَمَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ بَيْنَ أَبَی بَكْرٍ وَعُمَرَ)) . رَوَاہُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ فِي كِتَابِ الْوَفَاءِ
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عیسیٰ بن مریم ؑ زمین پر نازل ہوں گے،شادی کریں گے اور ان کی اولاد ہو گی،وہ پینتالیس سال رہیں گے پھر فوت ہو جائیں گے۔انہیں میری قبر کے ساتھ ہی میرے قریب دفن کر دیا جائے گا۔میں اور عیسیٰ بن مریم،ابوبکر و عمر کے درمیان سے ایک ہی قبر سے کھڑے ہوں گے۔‘‘ ابن جوزی نے اسے کتاب الوفا میں ذکر کیا ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابن جوزی فی کتاب الوفاء۔