Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5522 (مشکوۃ المصابیح)
[5522] متفق علیہ، رواہ البخاري (4812) و مسلم (23/ 2787)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَقْبِضُ اللہُ الْأَرْضَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَطْوِي السَّمَاءَ بِيَمِينِہِ ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ مُلُوكُ الْأَرْضِ؟ . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’روزِ قیامت اللہ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا،پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں،زمین کے بادشاہ کہاں ہیں؟‘‘ متفق علیہ۔