Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5523 (مشکوۃ المصابیح)

[5523] رواہ مسلم (24/ 2788)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن عَمْرو قَالَ: قا ل رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَطْوِي اللہُ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُمَّ يَأْخُذُہُنَّ بِيَدِہِ الْيُمْنَی ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ ثُمَّ يَطْوِي الْأَرَضِينَ بِشِمَالِہِ-وَفِي رِوَايَة: يَأْخُذُہُنَّ بِيَدِہِ الْأُخْرَی-ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أينَ الجبَّارونَ أينَ المتكبِّرونَ؟ . رَوَاہُ مُسلم

عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’روزِ قیامت اللہ آسمانوں کو لپیٹ لے گا،پھر انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑ لے گا،پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں،جابر و متکبر کہاں ہیں؟ پھر وہ زمینوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا،ایک دوسری روایت میں ہے:’’ان کو اپنے دوسرے ہاتھ میں لے لے گا،پھر فرمائے گا،میں بادشاہ ہوں،جابر و متکبر کہاں ہیں؟‘‘ رواہ مسلم۔