Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5532 (مشکوۃ المصابیح)
[5532] متفق علیہ، رواہ البخاري (6521) و مسلم (28/ 2790)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَی أَرْضٍ بَيْضَاءَ عَفْرَاءَ كَقُرْصَةِ النَّقِيِّ لَيْسَ فِيہَا عَلَمٌ لأحدٍ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’لوگوں کو روزِ قیامت سفید سرخی مائل زمین پر جمع کیا جائے گا،وہ (زمین) میدے کی روٹی کی طرح ہو گی اس میں کسی کے لیے کوئی نشان نہیں ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔