Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5531 (مشکوۃ المصابیح)

[5531] إسنادہ حسن، رواہ رزین (لم أجدہ) [و أحمد (4/ 11، 12 ح 16294، 16297)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي رزين الْعقيلِيّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ يُعِيدُ اللہ الْخلق؟ مَا آيَةُ ذَلِكَ فِي خَلْقِہِ؟ قَالَ: ((أَمَا مَرَرْتَ بِوَادِي قَوْمِكَ جَدْبًا ثُمَّ مَرَرْتَ بِہِ يَہْتَزُّ خَضِرًا؟)) قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَتِلْكَ آيَةُ اللہِ فِي خلقہ (كَذَلِك يحيي اللہُ الْمَوْتَی) رَوَاہُمَا رزين

ابو رزین عقیلی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اللہ مخلوق کو دوبارہ کیسے پیدا فرمائے گا۔اور اس کی مخلوق میں کون سی نشانی (موجود) ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم کبھی اپنی قوم کی خشک و سخت وادی سے گزرے ہو؟ پھر تم وہاں سے گزرتے ہو تو وہ سرسبز و شاداب لہلہا رہی ہوتی ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ اللہ کی اس کی مخلوق میں نشانی ہے،اللہ اسی طرح مردوں کو زندہ کرے گا۔‘‘ دونوں احادیث رزین نے نقل کی ہیں۔اسنادہ حسن،رواہ رزین (لم اجدہ)۔