Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5535 (مشکوۃ المصابیح)
[5535] متفق علیہ، رواہ البخاري (3349) و مسلم (58/ 2860)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا)) ثُمَّ قَرَأَ: (كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُہُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فاعلين) وَأَوَّلُ مَنْ يُكْسَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاہِيمُ وَإِنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِي يُؤْخَذُ بِہِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ: أُصَيْحَابِي أُصَيْحَابِي فَيَقُولُ: إِنَّہُمْ لَنْ يَزَالُوا مرتدين علی أَعْقَابہم مذْ فَارَقْتہمْ. فَأَقُول كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ: (وَكُنْتُ عَلَيْہِمْ شَہِيدًا مَا دمت فيہم) إِلی قَوْلہ (الْعَزِيز الْحَكِيم) مُتَّفق عَلَيْہِ
ابن عباس ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم ننگے پاؤں،ننگے بدن اور بے ختنہ اٹھائے جاؤ گے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’جیسا کہ ہم نے پیدا کیا تھا پہلی مرتبہ ہم ایسے ہی لوٹائیں جائیں گے،یہ ہماری طرف سے ایک وعدہ ہے جسے ہم پورا کر کے رہیں گے۔‘‘ اور روزِ قیامت سب سے پہلے ابراہیم ؑ کو لباس پہنایا جائے گا،اور میرے اصحاب سے بعض کو جہنم میں لے جانے کے لیے پکڑا جائے گا تو میں کہوں گا: یہ میرے اصحاب ہیں،یہ میرے اصحاب ہیں! تو وہ کہے گا: آپ کے بعد یہ لوگ اپنی ایڑھیوں کے بل پھر گئے تھے،تو میں بھی وہی کہوں گا جو نیک بندے عیسیٰ ؑ نے کہا تھا:’’جب تک میں ان میں تھا تو میں ان پر نگران تھا ..... العزیز الحکیم۔‘‘ تک۔متفق علیہ۔