Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5536 (مشکوۃ المصابیح)
[5536] متفق علیہ، رواہ البخاري (6527) و مسلم (56/ 2859)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا)) . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ جَمِيعًا يَنْظُرُ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ؟ فَقَالَ: ((يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’لوگ روزِ قیامت ننگے پاؤں،ننگے بدن اور بلا ختنہ اٹھائے جائیں گے۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مرد اور عورتیں اکٹھے ہوں گے،وہ ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عائشہ! وہ (قیامت کا) معاملہ اس سے بہت سنگین ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھیں۔‘‘ متفق علیہ۔