Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5537 (مشکوۃ المصابیح)
[5537] متفق علیہ، رواہ البخاري (4760) و مسلم (2806)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا نَبِيَّ اللہِ كَيْفَ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَی وَجْہِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: ((أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاہُ عَلَی الرِّجْلَيْنِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا عَلَی أَنْ يُمْشِيَہُ عَلَی وَجْہِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا،اللہ کے نبی! کافر کو روز قیامت اس کے چہرے کے بل کیسے چلایا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا وہ ذات جس نے اسے دنیا میں پاؤں پر چلایا اس پر قادر نہیں کہ وہ روزِ قیامت اسے اس کے چہرے کے بل چلائے؟‘‘ متفق علیہ۔