Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5543 (مشکوۃ المصابیح)
[5543] متفق علیہ، رواہ البخاري (4729) و مسلم (18/ 2785)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَيَأْتِي الرَّجُلُ الْعَظِيمُ السَّمِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَزِنُ عندَ اللہ جَناحَ بعوضة)) . وَقَالَ: اقرؤوا (فَلَا نُقيمُ لَہُم يومَ القيامةِ وَزْناً) مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’روزِ قیامت ایک موٹا تازہ شخص آئے گا،اللہ کے ہاں وہ مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہو گا۔‘‘ اور فرمایا:’’یہ آیت پڑھو: روزِ قیامت ہم ان کا کوئی وزن نہیں کریں گے۔‘‘ متفق علیہ۔