Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5542 (مشکوۃ المصابیح)
[5542] متفق علیہ، رواہ البخاري (4919) و مسلم (لم أجدہ، وانظر ح 5579 من ھذا الکتاب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((يَكْشِفُ رَبُّنَا عَنْ سَاقِہِ فَيَسْجُدُ لَہُ كُلُّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ وَيَبْقَی مَنْ كَانَ يَسْجُدُ فِي الدُّنْيَا رِيَاءً وَسُمْعَةً فَيَذْہَبُ لِيَسْجُدَ فَيَعُودُ ظَہْرُہُ طَبَقًا وَاحِدًا)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’ہمارا رب (روزِ قیامت) اپنی پنڈلی ظاہر کرے گا تو ہر مومن مرد اور مومنہ عورت اس کے لیے سجدہ ریز ہو جائیں گے،صرف وہی باقی رہ جائے گا جو دنیا میں ریا اور شہرت کی خاطر سجدہ کیا کرتا تھا،وہ سجدہ کرنا چاہے گا لیکن اس کی کمر تختہ بن جائے گی (اور وہ سجدہ کے لیے جھک نہیں سکے گی)۔‘‘ متفق علیہ۔