Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5545 (مشکوۃ المصابیح)

[5545] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ الترمذي (2403) ٭ یحیی بن عبید اللہ: متروک (تقدم:5323)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ أَحَدٍ يَمُوتُ إِلَّا نَدِمَ)) . قَالُوا: وَمَا نَدَامَتُہُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((إِنْ كَانَ مُحْسِنًا نَدِمَ أَنْ لَا يَكُونَ ازْدَادَ وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا نَدِمَ أَنْ لَا يكونَ نزع)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص بھی فوت ہوتا ہے تو وہ حسرت و افسوس کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اس کی حسرت و افسوس کیا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر وہ نیکوکار تھا تو وہ افسوس کرتا ہے کہ اس نے زیادہ نیکیاں کیوں نہیں کیں،اور اگر وہ گناہ گار تھا تو وہ افسوس کرتا ہے کہ اس نے گناہ کیوں نہ چھوڑے۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا،رواہ الترمذی۔