Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5546 (مشکوۃ المصابیح)

[5546] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3142 وقال: حسن) ٭ علي بن زید بن جدعان: ضعیف، و شیخہ مجھول ولأصل الحدیث شواھد عند البخاري (6522) و مسلم (2861) وغیرہما .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَةَ أَصْنَافٍ: صِنْفًا مُشَاةً وَصِنْفًا رُكْبَانًا وَصِنْفًا عَلَی وُجُوہِہِمْ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ وَكَيْفَ يَمْشُونَ عَلَی وُجُوہِہِمْ؟ قَالَ: ((إِنَّ الَّذِي أَمْشَاہُمْ عَلَی أَقْدَامِہِمْ قَادِرٌ عَلَی أَنْ يُمْشِيَہُمْ عَلَی وُجُوہِہِمْ أَمَا إِنَّہُمْ يَتَّقُونَ بِوُجُوہِہِمْ كُلَّ حَدَبٍ وَشَوْكٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’روزِ قیامت لوگوں کو تین اقسام میں جمع کیا جائے گا،ایک قسم پیدل چلنے والوں کی ہو گی،ایک سواروں کی اور ایک گروہ اپنے چہروں کے بل چل رہا ہو گا۔‘‘ عرض کیا گیا اللہ کے رسول! وہ اپنے چہروں کے بل کیسے چلیں گے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس ذات نے انہیں ان کے قدموں پر چلایا وہ اس پر قادر ہے کہ وہ انہیں چہروں کے بل چلا دے،سنو! وہ (کفار) ہر اونچی جگہ اور کانٹے (ہر تکلیف دہ چیز) سے اپنے چہروں کے ذریعے اپنا بچاؤ کریں گے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔