Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5549 (مشکوۃ المصابیح)

[5549] متفق علیہ، رواہ البخاري (103) و مسلم (79/ 2876)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((لَيْسَ أَحَدٌ يُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا ہَلَكَ)) . قلتُ: أوَ ليسَ يقولُ اللہُ: (فسوْفَ يُحاسبُ حسابا يَسِيرا) فَقَالَ: ((إِنَّمَا ذَلِكَ الْعَرْضُ وَلَكِنْ مَنْ نُوقِشَ فِي الْحساب يہلكُ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’روز قیامت جس کسی سے حساب لیا گیا وہ مارا گیا۔‘‘ میں نے عرض کیا،کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا:’’(جس کسی کو نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا) اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ تو صرف پیش کرنا ہو گا،لیکن جس کی حساب میں جانچ پڑتال کی گئی وہ ہلاک ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔