Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5550 (مشکوۃ المصابیح)
[5550] متفق علیہ، رواہ البخاري (6539) و مسلم (67/ 1016)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عديِّ بن حاتمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((مَا مِنْكُم أَحَدٍ إِلَّا سَيُكَلِّمُہُ رَبُّہُ لَيْسَ بَيْنَہُ وَبَيْنَہُ تُرْجُمَانٌ وَلَا حِجَابٌ يَحْجُبُہُ فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْہُ فَلَا يَرَی إِلَّا مَا قَدَّمَ مِنْ عَمَلِہِ وَيَنْظُرُ أَشْأَمَ مِنْہُ فَلَا يَرَی إِلَّا مَا قَدَّمَ وَيَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيْہِ فَلَا يَرَی إِلَّا النَّارَ تِلْقَاءَ وَجْہِہِ فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَة)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کا رب کلام فرمائے گا،اس کے اور اس (بندے) کے درمیان کوئی ترجمان ہو گا نہ کوئی حجاب ہو گا جو اسے چھپا سکے،اپنے دائیں دیکھے گا تو وہ اپنے اعمال ہی دیکھے گا جو اس نے آگے بھیجے تھے،وہ اپنے بائیں دیکھے گا تو وہ آگے بھیجے ہوئے اپنے اعمال ہی دیکھے گا،وہ اپنے آگے چہرے کے سامنے دیکھے گا تو اسے (جہنم) کی آگ ہی نظر آئے گی،تم (جہنم کی) آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعے ہو۔‘‘ متفق علیہ۔