Mishkaat ul Masabeeh Hadith 956 (مشکوۃ المصابیح)
[956] صحیح، رواہ النسائي (3/ 58 ح 1312)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي صَلَاتِہِ بَعْدَ التَّشَہُّدِ: ((أَحْسَنُ الْكَلَامِ كَلَامُ اللہِ وَأَحْسَنُ الْہَدْيِ ہدي مُحَمَّد)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز میں تشہد کے بعد یہ کہا کرتے تھے:’’بہترین کلام اللہ کا کلام ہے اور سب سے بہترین طریقہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ ہے۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی۔