Sunan Al-Nasai Hadith 4632 (سنن النسائي)
[4632]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا عِكْرِمَةُ،عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بُرْدَيْنِ قِطْرِيَّيْنِ،وَكَانَ إِذَا جَلَسَ فَعَرِقَ فِيہِمَا ثَقُلَا عَلَيْہِ،وَقَدِمَ لِفُلَانٍ الْيَہُودِيِّ بَزٌّ مِنَ الشَّأْمِ،فَقُلْتُ: لَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيْہِ فَاشْتَرَيْتَ مِنْہُ ثَوْبَيْنِ إِلَی الْمَيْسَرَةِ،فَأَرْسَلَ إِلَيْہِ،فَقَالَ: قَدْ عَلِمْتُ مَا يُرِيدُ مُحَمَّدٌ،إِنَّمَا يُرِيدُ أَنْ يَذْہَبَ بِمَالِي أَوْ يَذْہَبَ بِہِمَا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((كَذَبَ،قَدْ عَلِمَ أَنِّي مِنْ أَتْقَاہُمْ لِلَّہِ،وَآدَاہُمْ لِلْأَمَانَةِ))
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہﷺ کے جسم مبارک پر قطر بستی کی نبی ہوئی دو موٹی چادریں تھیں۔جب آپ بیٹھتے تو ان میں پسینہ آ جاتا جس سے وہ بوجھل ہو جاتیں۔فلاں یہودی کے ہاں شام سے کپڑے آئے تو میں نے کہا: اگر آپ اس کو پیغام بھیج کر دو کپڑے ادھار خرید لیں کہ جب سہولت ہوگی تو رقم دے دوں گا (تو اچھی بات ہے)۔آپ نے اسے پیغام بھیجا تو وہ کہنے لگا: میں جانتا ہوں (حضرت) محمد(ﷺ) کا کیا ارادہ ہے؟ وہ میری رقم دبانا چاہتے ہیں یا یہ چادریں مفت میں لینا چاہتے ہیں۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’وہ جھوٹ بولتا ہے۔اس کو دل میں یقین ہے کہ میں سب لوگوں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور سب سے بڑھ کر امانت ادا کرنے والا ہوں۔‘‘