Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4634 (سنن النسائي)

[4634]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،عَنْ أَبِيہِ،حَتَّی ذَكَرَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ،وَلَا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ،وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ يُضْمَنْ))

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’قرض کی شرط پر بیع،ایک بیع میں دو شرطیں اور غیر مقبوضہ چیز کا منافع حلال نہیں۔‘‘