Sunan Al-Nasai Hadith 4640 (سنن النسائي)
[4640]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنِ ابْتَاعَ نَخْلًا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُہَا لِلْبَائِعِ،إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ،وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ))
حضرت سالم کے والد محترم (حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص پیوند لگانے کے بعد درخت بیچے تو اس کا پھل بیچنے والے کو ملے گا الا یہ کہ خرید نے والا شرط لگالے۔اسی طرح جو شخص ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس مال ہو تو اس کا مالہ بیچنے والے کو ملے گا مگر یہ کہ خرید نے والا لگالے۔‘‘