Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4642 (سنن النسائي)

[4642]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی بْنِ الطَّبَّاعِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ مُغِيرَةَ،عَنْ الشَّعْبِيِّ،عَنْ جَابِرٍ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی نَاضِحٍ لَنَا،ثُمَّ ذَكَرْتُ الْحَدِيثَ بِطُولِہِ،ثُمَّ ذَكَرَ كَلَامًا مَعْنَاہُ،فَأُزْحِفَ الْجَمَلُ فَزَجَرَہُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَانْتَشَطَ حَتَّی كَانَ أَمَامَ الْجَيْشِ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((يَا جَابِرُ،مَا أَرَی جَمَلَكَ إِلَّا قَدْ انْتَشَطَ))،قُلْتُ: بِبَرَكَتِكَ يَا رَسُولَ اللہِ،قَالَ: ((بِعْنِيہِ،وَلَكَ ظَہْرُہُ حَتَّی تَقْدَمَ)) فَبِعْتُہُ،وَكَانَتْ لِي إِلَيْہِ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ،وَلَكِنِّي اسْتَحْيَيْتُ مِنْہُ،فَلَمَّا قَضَيْنَا غَزَاتَنَا وَدَنَوْنَا اسْتَأْذَنْتُہُ بِالتَّعْجِيلِ،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنِّي حَدِيثُ عَہْدٍ بِعُرْسٍ،قَالَ: ((أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَ أَمْ ثَيِّبًا؟))،قُلْتُ: بَلْ ثَيِّبًا يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو أُصِيبَ،وَتَرَكَ جَوَارِيَ أَبْكَارًا،فَكَرِہْتُ أَنْ آتِيَہُنَّ بِمِثْلِہِنَّ،فَتَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا تُعَلِّمُہُنَّ وَتُؤَدِّبُہُنَّ،فَأَذِنَ لِي،وَقَالَ لِي: ((ائْتِ أَہْلَكَ عِشَاءً)). فَلَمَّا قَدِمْتُ،أَخْبَرْتُ خَالِي بِبَيْعِي الْجَمَلَ فَلَامَنِي،فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ غَدَوْتُ بِالْجَمَلِ،فَأَعْطَانِي ثَمَنَ الْجَمَلِ وَالْجَمَلَ،وَسَہْمًا مَعَ النَّاسِ

حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ مٰں نبی اکرمﷺ کے ساتھ اپنے پانی والے اونٹ پر ایک جنگ میں گیا،پھر انھوں نے لمبی حدیث بیان کی جس کا مفہوم یہ ہے کہ (واپسی کے دور ان میں) اونٹ تھک کر رک گیا۔نبی اکرمﷺ نے اس کو ڈانٹا تو وہ اتنا تیز ہو گیا کہ سب لشکر سے آگے نکل گیا۔نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جابر! میں دیکھ رہا ہوں کہ تیرا اونٹ بہت تیز ہو گیا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’یہ مجھے بیچ دے۔تجھے (مدینہ منورہ تک) سوار ہو کر جانے کی اجازت ہو گی۔‘‘ میں نے آپ کو بیچ دیاجبکہ مجھے اس کی سخت ضرورت تھی۔لیکن مجھے شرم محسوس ہوئی (کہ آپ کو انکار کروں)۔غزوے کی تکمیل کے بعد جب ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو میں آپ سے جلدی جانے کی اجازت طلب کی۔میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔آپ نے فرمایا: ’’کنواری سے یا شوہر دیدہ سے؟‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول! شوہر دیدہ سے۔وجہ یہ ہے کہ (میرے والد) حضرت عبد الہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہ شہید ہو گئے اور وہ چھوٹی چھوٹی کنواری بیٹیاں چھوڑ گئے۔میں نا پسند کیا کہ میں ان جیسی (نو جوان لڑکی) لے آؤں،اس لیے میں نے ایک شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ) سے شادی کی جوان کو علم و ادب سکھائے۔خیر! آپ نے مجھے اجازت دے دی۔آپ نے فرمایا: ’’شام کے وقت گھر پہنچ جانا۔‘‘ جب میں آیا تو میں نے اپنے ماموں کو اونٹ کے فروخت کرنے کا بتایا۔انھوں نے مجھے ملامت کی۔جب رسول اللہﷺ تشریف لے آئے تو میں آپ کے پاس صبح کے وقت اونٹ لے کر گیا۔آپ نے مجھے اونٹ کی قیمت بھی دی،اونٹ بھی دیا اور لوگوں کے برابر حصہ بھی دیا۔