Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4650 (سنن النسائي)

[4650]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ،عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شِرْكٍ رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ،لَا يَصْلُحُ لَہُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّی يُؤْذِنَ شَرِيكَہُ،فَإِنْ بَاعَ فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ حَتَّی يُؤْذِنَہُ))

حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’شفعہ ہر مشترکہ چیز میں ہو سکتا ہے۔وہ گھر ہو یا باغ (اور کھیت)۔کسی ایک شریک کو جائز نہیں (مشترکہ چیز میں اپنا حصہ) فروخت کرے حتی کہ اپنے شریک (ساتھی یا ساتھیوں) کو مطلع کرے۔اگر وہ بلا اطلاع فروخت کر دے تو شریک اس کو لینے کا حق دار ہو گا الا یہ کہ اسے اطلاع کرنے کے بعد بیچے۔‘‘