Sunan Al-Nasai Hadith 4653 (سنن النسائي)
[4653]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ،وَيُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ،وَاللَّفْظُ لِإِبْرَاہِيمَ قَالُوا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: حَضَرْنَا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَتَاہُ رَجُلَانِ تَبَايَعَا سِلْعَةً،فَقَالَ أَحَدُہُمَا: أَخَذْتُہَا بِكَذَا وَبِكَذَا،وَقَالَ: ہَذَا بِعْتُہَا بِكَذَا وَكَذَا،فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِي مِثْلِ ہَذَا،فَقَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمِثْلِ ہَذَا: ((فَأَمَرَ الْبَائِعَ أَنْ يَسْتَحْلِفَ،ثُمَّ يَخْتَارَ الْمُبْتَاعُ،فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ،وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ))
حضرت عبد الملک بن عبید سے روایت ہے کہ ہم حضرت ابو عبید بن عبد اللہ بن مسعود کی مجلس میں حاضر تھے کہ ان کے پاس دو آدمی آئے۔انھوں نے آپس میں کسی سامان کا سودا کیا تھا۔ایک کہہ رہا تھا: میں نے اتنے میں لیا۔دوسرا کہہ رہا تھا: میں نے اتنے کا بیچا۔حضرت ابو عبیدہ فرمانے لگے: حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس ایسا مسئلہ پیش ہوا تھا تو انھوں نے فرمایا تھا: میں قسم کا مقدمہ لایا گیا۔آپ نے حکم دیا کہ بیچنے والے سے قسم لی جائے،پھر خریدنے والے کو اختیار ہو گا،چاہے اس بھاؤ میں لے لے یا پھر سودا چھوڑ دے۔