Sunan Al-Nasai Hadith 4656 (سنن النسائي)
[4656]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا لَہُ عَنْ دُبُرٍ،فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((أَلَكَ مَالٌ غَيْرُہُ؟))،قَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ يَشْتَرِيہِ مِنِّي؟))،فَاشْتَرَاہُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْہَمٍ،فَجَاءَ بِہَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَہَا إِلَيْہِ،ثُمَّ قَالَ: ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْہَا،فَإِنْ فَضَلَ شَيْءٌ فَلِأَہْلِكَ،فَإِنْ فَضَلَ مِنْ أَہْلِكَ شَيْءٌ فَلِذِي قَرَابَتِكَ،فَإِنْ فَضَلَ مِنْ ذِي قَرَابَتِكَ شَيْءٌ فَہَكَذَا وَہَكَذَا وَہَكَذَا يَقُولُ: بَيْنَ يَدَيْكَ وَعَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ
حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ بنو عذرہ کے ایک آدمی نے اپنا ایک غلام مدبر کیا۔یہ بات رسول اللہﷺ کو پہنچی تو آپ نے فرمایا: ’’کیا تیرے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کون شخص مجھ سے یہ (غلام) خریدتا ہے؟‘‘ حضرت نعیم بن عبد اللہ عدوی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اسے آٹھ سو در ہم مٰں خرید لیا۔وہ رقم رسول اللہﷺ کے پاس لے کر آئے۔آپ نے وہ اس کے سپرد کر دی اور فرمایا: ’’پہلے اپنے آپ پر خرچ کر،پھر اگر کچھ بچ جائے تو وہ تیرے اہل و عیال کے لیے ہے،پھر اگر تیرے اہل و عیال سے کچھ بچ جائے تو تیرے رشتہ داروں کا حق ہے،البتہ اگر تیرے رشتہ داروں سے بھی کچھ بچ جائے تو ایسے ایسے اور ایسے،یعنی اپنے آگے،اپنے دائیں اور اپنے بائیں (اللہ کے راستے میں خرچ کر)۔‘‘