Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4668 (سنن النسائي)

[4668]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،عَنْ ابْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ أَنَّہُ: سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَمَّا يُعْصَرُ مِنَ الْعِنَبِ،قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَہْدَی رَجُلٌ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةَ خَمْرٍ،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((ہَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَہَا؟))،فَسَارَّ،وَلَمْ أَفْہَمْ مَا سَارَّ كَمَا أَرَدْتُ،فَسَأَلْتُ إِنْسَانًا إِلَی جَنْبِہِ،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((بِمَ سَارَرْتَہُ))،قَالَ: أَمَرْتُہُ أَنْ يَبِيعَہَا،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَہَا،حَرَّمَ بَيْعَہَا))،فَفَتَحَ الْمَزَادَتَيْنِ حَتَّی ذَہَبَ مَا فِيہِمَا

حضرت ابن وعلہ مصری سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے انگور کے نچوڑے ہوئے جوس کے بارے میں پوچھا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں اونٹ پر لدی ہوئی شراب کے دو مشکیزے بطور تحفہ پیش کیے۔نبی اکرمﷺ نے اسے فرمایا: ’’تجھے علم نہیں کہ اللہ عزو جل نے شراب حرام فرما دی ہے؟‘‘ اس سے آستہ سے کچھ کہا اور جو کچھ اس نے کہا،اسے میں اس طرح نہیں سمجھ سکا جس طرح میں چاہتا تھا،لہٰذا میں نے (اس کی بابت حاضرین میں سے کسی سے) نبی اکرمﷺ نے اس پوچھا: ’’تو نے آہستہ سے اس کو کیا کہا ہے؟‘‘ اس نے کہا: میں اسے شراب فروخت کرنے کہا ہے۔نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جس ذات نے شراب کو حرام قرار دیا ہے،اس نے اس کو بیچنا بھی حرام کیا ہے۔‘‘ اس شخص نے دونوں مشکیزوں کے منہ کھول دیے حتی کہ جو کچھ شراب اس میں تھی بہہ گئی۔