Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4676 (سنن النسائي)

[4676]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ حُمَيْدٍ الرُّوَاسِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي الصَّعْقِ أَحَدِ بَنِي كِلَابٍ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَسَأَلَہُ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ،فَنَہَاہُ عَنْ ذَلِكَ،فَقَالَ: ((إِنَّا نُكْرَمُ عَلَی ذَلِكَ))

حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: بنو کلاب کے ایک (چھوٹے) قبیلے بنو صعق کا ایک آدمی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے نر کی جفتی کی اجرت کے بارے میں پوچھا۔آپ نے اسے اس سے منع فرمایا۔اس نے کہا: بسا اوقات اس (جفتی) پر ہم خوشی سے کچھ دے دیتے ہیں (تو آپ نے اس کی رخصت فرما دی)۔