Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4715 (سنن النسائي)

[4715]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ،قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ،عَنْ أَبِي لَيْلَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَہْلٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ،أَنَّہُ أَخْبَرَہُ وَرِجَالٌ كُبَرَاءُ مِنْ قَوْمِہِ،أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ سَہْلٍ وَمُحَيِّصَةَ خَرَجَا إِلَی خَيْبَرَ مِنْ جَہْدٍ أَصَابَہُمْ،فَأَتَی مُحَيِّصَةُ فَأَخْبَرَ،أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ سَہْلٍ قَدْ قُتِلَ وَطُرِحَ فِي فَقِيرٍ أَوْ عَيْنٍ،فَأَتَی يَہُودَ. وَقَالَ: أَنْتُمْ وَاللہِ قَتَلْتُمُوہُ،قَالُوا: وَاللہِ مَا قَتَلْنَاہُ. فَأَقْبَلَ حَتَّی قَدِمَ عَلَی قَوْمِہِ،فَذَكَرَ لَہُمْ،ثُمَّ أَقْبَلَ ہُوَ وَأَخُوہُ حُوَيِّصَةُ وَہُوَ أَكْبَرُ مِنْہُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَہْلٍ،فَذَہَبَ مُحَيِّصَةُ لِيَتَكَلَّمَ وَہُوَ الَّذِي كَانَ بِخَيْبَرَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِمُحَيِّصَةَ: ((كَبِّرْ كَبِّرْ)) يُرِيدُ السِّنَّ فَتَكَلَّمَ حُوَيِّصَةُ،ثُمَّ تَكَلَّمَ مُحَيِّصَةُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِمَّا أَنْ يَدُوا صَاحِبَكُمْ،وَإِمَّا أَنْ يُؤْذَنُوا بِحَرْبٍ))،فَكَتَبَ إِلَيْہِمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ،فَكَتَبُوا إِنَّا وَاللہِ مَا قَتَلْنَاہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِحُوَيِّصَةَ وَمُحَيِّصَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ: ((أَتَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ دَمَ صَاحِبِكُمْ؟)) قَالُوا: لَا. قَالَ: ((فَتَحْلِفُ لَكُمْ يَہُودُ)) قَالُوا: لَيْسُوا بِمُسْلِمِينَ فَوَدَاہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِہِ فَبَعَثَ إِلَيْہِمْ بِمِائَةِ نَاقَةٍ حَتَّی أُدْخِلَتْ عَلَيْہِمُ الدَّارَ،قَالَ سَہْلٌ: لَقَدْ رَكَضَتْنِي مِنْہَا نَاقَةٌ حَمْرَاءُ

حضرت ابو لیلیٰ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ مجھے سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور میری قوم کے بزرگوں نے بتایا کہ عبداللہ بن سہل اور محیصہ رضی اللہ عنہ فاقوں کے مارے ہوئے خیبر کو گئے۔محیصہ کام سے واپس آئے تو انھیں بتایا گیا کہ عبداللہ بن سہل کو قتل کر کے کنویں یا چشمے میں پھینک دیا گیا ہے۔وہ یہودیوں کے پاس گئے اور کہا: اللہ کی قسم! تم نے اسے قتل کیا ہے۔انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم نے اسے قتل نہیں کیا۔وہ مدینہ منورہ اپنی قوم کے پاس آئے تو سارا واقعہ ان سے بیان کیا۔پھر وہ خود،ان کے بڑے بھائی حویصہ اور عبدالرحمٰن بن سہل رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔محیصہ بات کرنے لگے کیونکہ خیبر میں وہی تھے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بڑے کو پہلے بات کرنے دو۔‘‘ آپ کا مقصد تھا جو عمر میں بڑا ہے۔حویصہ نے پہلے بات کی۔پھر محیصہ نے بھی بات کی۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’یا تو وہ تمھارے مقتول کی دیت دیں گے ورنہ ان سے اعلان جنگ کر دیا جائے گا۔‘‘ رسول اللہﷺ نے اس کی بابت ان (یہودیوں) کو خط لکھا۔انھوں نے جواب میں لکھا: اللہ کی قسم! ہم نے اسے قتل نہیں کیا۔تب رسول اللہﷺ نے حویصہ،محیصہ اور عبدالرحمٰن سے فرمایا: ’’تم (پچاس) قسمیں کھا کر اپنے مقتول کے خون کے حق دار بنتے ہو؟‘‘ انھوں نے کہا: آپ نے فرمایا: ’’پھر یہودی تمھارے سامنے قسمیں اٹھائیں گے۔‘‘ انھوں نے کہا: وہ تو مسلمان نہیں ہیں۔تو رسول اللہﷺ نے اپنی طرف سے مقتول کی دیت ادا فرما دی اور ان کے پاس سو اونٹنیاں بھیج دیں حتیٰ کہ وہ ان کے گھر میں داخل کی گئیں۔حضرت سہل نے کہا: ان میں سے ایک سرخ اونٹنی نے مجھے لات ماری تھی۔