Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4725 (سنن النسائي)

[4725]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ سُلَيْمَانَ،قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مُرَّةَ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَی ثَلَاثٍ،النَّفْسُ بِالنَّفْسِ،وَالثَّيِّبُ الزَّانِي،وَالتَّارِكُ دِينَہُ الْمُفَارِقُ))

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کسی مسلمان آدمی کا خون بہانا جائز نہیں،البتہ تین جرموں میں اسے قتل کیا جا سکتا ہے: اس نے کسی کو مار دیا ہو تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا یا شادی شدک شخص زنا کرے یا جو شخص دین اسلام چھوڑ کر مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہو جائے۔‘‘