Sunan Al-Nasai Hadith 4780 (سنن النسائي)
[4780] إسنادہ ضعیف
ابو داود (4775)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَعْنَبِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ ہِلَالٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا نَقْعُدُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ،فَإِذَا قَامَ قُمْنَا،فَقَامَ يَوْمًا وَقُمْنَا مَعَہُ حَتَّی لَمَّا بَلَغَ وَسَطَ الْمَسْجِدِ أَدْرَكَہُ رَجُلٌ فَجَبَذَ بِرِدَائِہِ مِنْ وَرَائِہِ،وَكَانَ رِدَاؤُہُ خَشِنًا،فَحَمَّرَ رَقَبَتَہُ،فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ،احْمِلْ لِي عَلَی بَعِيرَيَّ ہَذَيْنِ،فَإِنَّكَ لَا تَحْمِلُ مِنْ مَالِكَ وَلَا مِنْ مَالِ أَبِيكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا،وَأَسْتَغْفِرُ اللہَ،لَا أَحْمِلُ لَكَ حَتَّی تُقِيدَنِي مِمَّا جَبَذْتَ بِرَقَبَتِي)) فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: لَا وَاللہِ لَا أُقِيدُكَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ: لَا وَاللہِ لَا أُقِيدُكَ،فَلَمَّا سَمِعْنَا قَوْلَ الْأَعْرَابِيِّ،أَقْبَلْنَا إِلَيْہِ سِرَاعًا،فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((عَزَمْتُ عَلَی مَنْ سَمِعَ كَلَامِي أَنْ لَا يَبْرَحَ مَقَامَہُ حَتَّی آذَنَ لَہُ)) فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ: ((يَا فُلَانُ،احْمِلْ لَہُ عَلَی بَعِيرٍ شَعِيرًا،وَعَلَی بَعِيرٍ تَمْرًا)) ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((انْصَرِفُوا))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ مسجد میں بیٹھا کرتے تھے۔جب آپ کھڑے ہوتے،ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ایک دن آپ کھڑے ہوئے،ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے حتیٰ کہ جب آپ مسجد کے درمیان پہنچے تو ایک آدمی آپ کو ملا۔اس نے پیچھے سے آپ کی چادر پکڑ کر کھینچی۔آپ کی چادر کھردری سی تھی،اس لیے آپ کی گردن سرخ ہوگئی۔وہ شخص کہنے لگا: اے محمد! مجھے یہ دو اونٹ (غلہ) لاد دیجئے۔آپ کون سا اپنے یا اپنے باپ کے مال سے دیتے ہیں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میں واقعتا اپنے مال سے نہیں دیتا اور میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں (کہ ایسا غلط اعتقاد رکھوں) لیکن میں تجھے کچھ بھی نہیں دوں گا حتیٰ کہ تو مجھے گردن سے چادر کھینچنے کا قصاص دے۔‘‘ اس اعرابی نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کو قصاص نہیں دوں گا۔رسول اللہﷺ نے تین مرتبہ ایسے ہی فرمایا۔وہ (اعرابی) ہر دفعہ یہی کہتا تھا: اللہ کی قسم! میں آپ کو قصاص نہیں دوں گا۔ہم نے اعرابی کی باتیں سنیں تو ہم تیزی سے اس کی طرف بڑھے۔رسول اللہﷺ نے ہمیں آتے دیکھا تو فرمایا: ’’جو بھی شخص میری آواز سنتا ہے،میں اسے قسم دیتا ہوں کہ وہ اپنی جگہ سے حرکت نہ کرے حتیٰ کہ میں اسے اجازت دوں۔‘‘ پھر رسول اللہﷺ نے ایک آدمی سے کہا: ’’ارے! اس کو ایک اونٹ پر جو اور دوسرے اونٹ پر خشک کھجوریں لاد دے۔‘‘ پھر رسول اللہﷺ نے (دوسرے لوگوں سے) فرمایا: ’’جاؤ۔چلے جاؤ۔‘‘