Sunan Al-Nasai Hadith 4804 (سنن النسائي)
[4804]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَ: حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ يُوسُفَ،قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ،عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْخَطَأُ شِبْہُ الْعَمْدِ-يَعْنِي بِالْعَصَا وَالسَّوْطِ-مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ،مِنْہَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِہَا أَوْلَادُہَا))
حضرت قاسم بن ربیعہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’قتل خطا شبہ عمد کی صورت میں،یعنی جو کوڑے یا سونٹے کے ساتھ ہو،اس میں دیت سو اونٹ ہے جن میں سے چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں۔‘‘