Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4803 (سنن النسائي)

[4803] إسنادہ ضعیف

ابو داود (4539) ابن ماجہ (2628)

انوار الصحیفہ ص 357

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ،سَمِعَہُ مِنَ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَی دَرَجَةِ الْكَعْبَةِ،فَحَمِدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ،وَقَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَہُ،وَنَصَرَ عَبْدَہُ،وَہَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہُ،أَلَا إِنَّ قَتِيلَ الْعَمْدِ الْخَطَإِ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا شِبْہِ الْعَمْدِ،فِيہِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ،مِنْہَا أَرْبَعُونَ خَلِفَةً فِي بُطُونِہَا أَوْلَادُہَا))

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ فتح مکہ کے دن کعبہ کی سیڑھی پر کھڑے ہوئے۔آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی اور فرمایا: ’’سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور اپنے بندے (حضرت محمد مصطفیﷺ) کی مدد فرمائی،نیز اس اکیلے نے کفار کی تمام جماعتوں کو شکست سے دو چار کیا۔سنو! جو شخص شبہ عمد کی صورت میں کوڑے یا سونٹے کے ساتھ خطا مارا جائے،اس کی دیت سخت ہوگی۔(یعنی ایسے) سو اونٹ جن میں سے چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں گی۔‘‘