Sunan Al-Nasai Hadith 4807 (سنن النسائي)
[4807]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،عَنْ مُعَاذِ بْنِ ہَانِئٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ،ح وأَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہَانِئٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ((قَتَلَ رَجُلٌ رَجُلًا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ دِيَتَہُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا)) وَذَكَرَ قَوْلَہُ: إِلَّا أَنْ أَغْنَاہُمُ اللہُ وَرَسُولُہُ مِنْ فَضْلِہِ [التوبة: 74] فِي أَخْذِہِمُ الدِّيَةَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي دَاوُدَ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسو اللہﷺ کے دور مبارک میں ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو قتل کر دیا۔نبی اکرمﷺ نے اس کی دیت بارہ ہزار درہم مقرر فرمائی۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان: وَ مَا نَقَمُوْٓا اِلَّآ اَنْ اَغْنٰہُمُ اللہ… ’’اور نہیں انتقام لیا انھوں نے مگر اس بات کا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے غنی فرمایا۔‘‘ دیت لینے کے بارے میں ہے۔ اور (مذکورہ) الفاظ ابوداود حرانی کے ہیں۔