Sunan Al-Nasai Hadith 4824 (سنن النسائي)
[4824]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ: الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْہِ،وَأَنَا أَسْمَعُ،عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ،قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي الْجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّہِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ فَقَالَ الَّذِي قَضَی عَلَيْہِ: كَيْفَ أُغَرَّمُ مَنْ لَا شَرِبَ،وَلَا أَكَلْ،وَلَا اسْتَہَلَّ،وَلَا نَطَقَ،فَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلَّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّمَا ہَذَا مِنَ الْكُہَّانِ))
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پیٹ کے اس بچے کی دیت جسے والدہ کے پیٹ میں قتل کر دیا جائے،ایک غرہ مقرر فرمائی ہے،یعنی غلام یا لونڈی۔جس شخص کے خلاف آپ نے فیصلہ فرمایا تھا،وہ کہنے لگا: میں اس بچے کی دیت کیسے بھروں جس نے نہ پیا نہ کھایا،نہ چیخا نہ بولا؟ ایسا بچہ تو ضائع اور لغو ہوتا ہے (معاوضے کا حق دار نہیں ہونا چاہیے)۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’یہ تو کاہن لگتا ہے۔‘‘