Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4823 (سنن النسائي)

[4823]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ: أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ ہُذَيْلٍ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَمَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی،فَطَرَحَتْ جَنِينَہَا،فَقَضَی فِيہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے دور مبارک میں قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو پتھر دے مارا اور اس کا حمل گرا دیا تو رسول اللہﷺ نے اس کی دیت غرہ مقرر کی،یعنی ایک غلام یا لونڈی۔