Sunan Al-Nasai Hadith 4830 (سنن النسائي)
[4830]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ،قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ مَنْصُورٍ،قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ،عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ ہُذَيْلٍ كَانَ لَہُ امْرَأَتَانِ،فَرَمَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ فَأَسْقَطَتْ،فَقِيلَ: أَرَأَيْتَ مَنْ لَا أَكَلْ،وَلَا شَرِبَ،وَلَا صَاحَ فَاسْتَہَلَّ؟ فَقَالَ: ((أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الْأَعْرَابِ)) فَقَضَی فِيہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ،وَجُعِلَتْ عَلَی عَاقِلَةِ الْمَرْأَةِ ((أَرْسَلَہُ الْأَعْمَشُ))
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ بنو ہذیل کے ایک آدمی کی دو بیویاں تھیں۔ایک نے دوسری کو خیمے کا ستون دے مارا اور اس کا حمل گرا دیا۔(جب آپ نے بچے کی دیت بیان فرمائی تو) آپ سے کہا گیا: بتائیں تو بھلا جس بچے نے نہ پیا نہ کھایا،نہ چیخا نہ چلایا (کیا اس کی بھی دیت ہوگی؟) آپ نے فرمایا: ’’یہ کیا اعرابیوں جیسی تک بندی ہے۔‘‘ پھر آپ نے اس کی دیت غرہ،یعنی ایک غلام یا لوندی مقرر فرمائی اور اسے عورت کے نسبی رشتہ داروں کے ذمے ڈال دیا۔ اعمش نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔