Sunan Al-Nasai Hadith 4832 (سنن النسائي)
[4832] إسنادہ ضعیف
ابو داود (4574)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو،عَنْ أَسْبَاطَ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتِ امْرَأَتَانِ جَارَتَانِ كَانَ بَيْنَہُمَا صَخَبٌ،فَرَمَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِحَجَرٍ فَأَسْقَطَتْ غُلَامًا،قَدْ نَبَتَ شَعْرُہُ مَيْتًا،وَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ،فَقَضَی عَلَی الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ فَقَالَ عَمُّہَا: إِنَّہَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا رَسُولَ اللہِ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُہُ،فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ: إِنَّہُ كَاذِبٌ،إِنَّہُ وَاللہِ مَا اسْتَہَلَّ،وَلَا شَرِبَ،وَلَا أَكَلْ،فَمِثْلُہُ يُطَلَّ،قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الْجَاہِلِيَّةِ،وَكِہَانَتِہَا إِنَّ فِي الصَّبِيِّ غُرَّةً)) قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَتْ إِحْدَاہُمَا مُلَيْكَةَ،وَالْأُخْرَی أُمَّ غَطِيفٍ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: دو سوکنیں تھیں۔ان میں جھگڑا ہوگیا۔ایک نے دوسری کو پتھر دے مارا اور اس کے پیٹ کا بچہ گرا دیا جو مردہ تھا۔اس کے بال اگ چکے تھے۔اور عورت بھی مر گئی۔آپ نے قاتلہ کے نسبی رشتہ داروں پر دیت ڈال دی۔مقتولہ کے چچا نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے بچہ بھی ضائع کیا ہے جس کے بال اُگ چکے تھے۔قاتلہ کے والد نے کہا: یہ جھوٹ بولتا ہے۔اللہ کی قسم! یہ بچہ نہ چیخا چلایا،نہ اس نے پیا نہ کھایا۔ایسا تو ضائع اور باطل ہوتا ہے۔نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’کیا جاہلوں اور کاہنوں جیسی سجع (تک بندی) کر رہا ہے؟ اس بچے میں بھی غرہ آئے گا۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک عورت کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا۔