Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4833 (سنن النسائي)

[4833]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ،قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ،عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ،قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ،أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: ((كَتَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی كُلِّ بَطْنٍ عُقُولَةً،وَلَا يَحِلُّ لِمَوْلًی أَنْ يَتَوَلَّی مُسْلِمًا بِغَيْرِ إِذْنِہِ))

حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے یہ تحریر لکھوائی کہ ہر قبیلے کو اپنے لوگوں پر عائد شدہ دیتیں دینی ہوں گی،نیز کسی آزاد شدہ غلام کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے مولیٰ کی اجازت کے بغیر کسی اور مسلمان کو مولیٰ بنا لے۔