Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4836 (سنن النسائي)

[4836]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبْجَرَ،عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ،عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي فَقَالَ: ((مَنْ ہَذَا مَعَكَ؟)) قَالَ: ابْنِي،أَشْہَدُ بِہِ،قَالَ: ((أَمَا إِنَّكَ لَا تَجْنِي عَلَيْہِ،وَلَا يَجْنِي عَلَيْكَ))

حضرت ابو رمثہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: میں نبی اکرمﷺ کے پاس اپنے والد کے ساتھ حاضر ہوا۔آپ نے (میرے والد سے) فرمایا: ’’یہ تیرے ساتھ کون ہے؟‘‘ انھوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں،یہ میرا بیٹا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’خبردار! تیرے جرم کا یہ ذمہ دار نہیں اور تو اس کے جرم کا ذمہ دار نہیں۔‘‘