Sunan Al-Nasai Hadith 4850 (سنن النسائي)
[4850]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ: أَنَّہُ لَمَّا وُجِدَ الْكِتَابُ الَّذِي عِنْدَ آلِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الَّذِي ذَكَرُوا،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لَہُمْ وَجَدُوا فِيہِ: ((وَفِيمَا ہُنَالِكَ مِنَ الْأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا))
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ جب میں نے وہ دستاویز دیکھی جو عمرو بن حزم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی اولاد کے پاس تھی اور جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ رسول اللہﷺ نے یہ تحریر خود لکھوا کر ان کو دی،اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ انگلیوں کی دیت دس دس اونٹ ہے۔