Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4859 (سنن النسائي)

[4859]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،قَالَ: قَرَأْتُ كِتَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ الَّذِي كَتَبَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حِينَ بَعَثَہُ عَلَی نَجْرَانَ،وَكَانَ الْكِتَابُ عِنْدَ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ،فَكَتَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ہَذَا بَيَانٌ مِنَ اللہِ وَرَسُولِہِ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ [المائدة: 1] وَكَتَبَ الْآيَاتِ مِنْہَا حَتَّی بَلَغَ إِنَّ اللہَ سَرِيعُ الْحِسَابِ [آل عمران: 199] ثُمَّ كَتَبَ: ہَذَا كِتَابُ الْجِرَاحِ فِي النَّفْسِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ نَحْوَہُ

حضرت ابن شہاب (زہری) سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ کی وہ تحریر پڑھی ہے جو آپ نے حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو نجران کا حاکم بناتے وقت لکھ کر دی تھی۔یہ تحریر حضرت ابوبکر بن حزم کے پاس تھی۔رسول اللہﷺ نے لکھا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف سے (احکام کا) بیان ہے: ’’اے ایمان والو! عہد پورے کرو۔‘‘ پھر آپ نے چند آیات لکھیں۔حتی کہ یہاں تک پہنچے: ان اللہ سریع الحساب ’’بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔‘‘ پھر آپ نے تحریر فرمایا تھا کہ یہ زخموں وغیرہ (کی دیت) کے بارے میں ایک تحریر ہے۔جان (ختم کر دینے کی صورت) میں دیت سو اونٹ ہوگی۔باقی روایت حسب سابق ہے۔