Sunan Al-Nasai Hadith 4861 (سنن النسائي)
[4861]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ: الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْہِ وَأَنَا أَسْمَعُ،عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ،قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: الْكِتَابُ الَّذِي كَتَبَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فِي الْعُقُولِ: ((إِنَّ فِي النَّفْسِ مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ،وَفِي الْأَنْفِ إِذَا أُوعِيَ جَدْعًا مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ،وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ،وَفِي الْجَائِفَةِ مِثْلُہَا،وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ،وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ،وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا ہُنَالِكَ عَشْرٌ مِنَ الْإِبِلِ،وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ))
حضرت ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ وہ تحریر جو رسول اللہﷺ نے دیت کے مسائل کے بارے میں حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو لکھ کر دی تھی۔(یوں ہے کہ) جان (ختم کردینے کی صورت) میں سو اونٹ دیت ہے۔اور ناک میں،جب وہ جڑ سے کاٹ دی جائے،بھی سو اونٹ دیت ہے۔اور دماغ تک پہنچ جانے والے زخم میں کل دیت کا ایک تہائی ہے۔اور پیٹ کے اندر پہنچ جانے والے زخم میں بھی تہائی دیت ہی ہے۔ایک ہاتھ میں پچاس اونٹ دیت ہے۔اور ایک آنکھ میں بھی پچاس اونٹ ہیں اور ایک پاؤں میں بھی پچاس اونٹ ہیں۔اور (ہاتھ پاؤں کی) ہر انگلی میں دس اونٹ دیت ہے۔ہر دانت میں پانچ اونٹ ہیں اور ہڈی کو ننگا کر دینے والے زخم میں بھی پانچ اونٹ دیت ہے۔