Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4862 (سنن النسائي)

[4862]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَی بَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَلْقَمَ عَيْنَہُ خُصَاصَةَ الْبَابِ،فَبَصُرَ بِہِ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَتَوَخَّاہُ بِحَدِيدَةٍ أَوْ عُودٍ،لِيَفْقَأَ عَيْنَہُ،فَلَمَّا أَنْ بَصُرَ انْقَمَعَ،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَمَا إِنَّكَ لَوْ ثَبَتَّ لَفَقَأْتُ عَيْنَكَ))

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی اکرمﷺ کے دروازے کے پاس آیا اور اس نے اپنی آنکھ دروازے کے سوراخ پر لگا دی۔نبی اکرمﷺ نے اس کو دیکھ لیا اور آپ ایک تیز دھار والی چیز یا ایک (نوک دار) لکڑی لے کر اس کی طرف چلے تاکہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔جب اس نے آپ کو (آتے) دیکھا تو آنکھ پیچھے ہٹا لی۔(پیچھے ہٹ گیا) نبی اکرمﷺ نے اسے (غصے کے ساتھ) فرمایا: ’’اگر تو اسی طرح کھڑا رہتا تو میں تیری آنکھ پھوڑ دیتا۔‘‘