Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4868 (سنن النسائي)

[4868]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَزْہَرُ بْنُ جَمِيلٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ،قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ النَّعْمَانِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: اخْتَلَفَ أَہْلُ الْكُوفَةِ فِي ہَذِہِ الْآيَةِ: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا [النساء: 93] فَرَحَلْتُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: ((نَزَلَتْ فِي آخِرِ مَا أُنْزِلَتْ وَمَا نَسَخَہَا شَيْءٌ))

حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: کوفے والوں کا اس آیت کے بارے میں اختلاف ہوگیا: وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا ’’جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر ے۔‘‘ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف کوچ کیا اور ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے فرمایا: یہ آیت آخری نازل ہونے والی آیات میں شامل ہے۔اس کو کسی اور آیت نے منسوخ نہیں کیا۔