Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4867 (سنن النسائي)

[4867]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَفْظًا قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ أَمَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبْزَی أَنْ أَسْأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ ہَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُہُ جَہَنَّمُ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ لَمْ يَنْسَخْہَا شَيْءٌ وَعَنْ ہَذِہِ الْآيَةِ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللہِ إِلَہًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللہُ إِلَّا بِالْحَقِّ قَالَ نَزَلَتْ فِي أَہْلِ الشِّرْكِ

حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضرت عبدالرحمٰن بن ابزی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حکم دیا کہ میں حصرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ان دو آیات کے بارے میں پوچھوں:وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا ’’جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر دے،اس کی سزا جہنم ہے۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس آیت کو کسی دوسری آیت نے منسوخ نہیں کیا۔دوسری آیت یہ تھی: وَالَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللہِ ’’اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہیں بناتے اور کسی قابل احترام جان کو ناحق قتل نہیں کرتے۔‘‘ انھوں نے فرمایا: ’’یہ مشرکین کے بارے میں اتری ہے۔