Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4876 (سنن النسائي)

[4876] إسنادہ ضعیف

یزید بن أبي زیاد: ضعیف۔

ولبعض الحدیث شواہد دون قولہ: ’’فإذا فعل ذلک خلع ……‘‘ إلخ۔

انوار الصحیفہ ص 358

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی الْمَرْوَزِيُّ أَبُو عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ يَزِيدَ وَہُوَ ابْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَہُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ وَہُوَ مُؤْمِنٌ وَذَكَرَ رَابِعَةً فَنَسِيتُہَا فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِہِ فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ

حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ جب کوئی شخص زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا۔اور (جب کوئی شخص) چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور (جب) شراب پیتا ہے تو مومن نہیں ہوتا۔انہوں نے ایک چوتھی چیز کا بھی ذکر فرمایا لیکن میں بھول گیا۔جو آدمی یہ کام کرتا ہے وہ اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار دیتا ہے لیکن اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔