Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4882 (سنن النسائي)

[4882]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ رَجُلًا سَرَقَ بُرْدَةً لَہُ فَرَفَعَہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ قَدْ تَجَاوَزْتُ عَنْہُ فَقَالَ أَبَا وَہْبٍ أَفَلَا كَانَ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِہِ فَقَطَعَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ

حضرت صفوان بن امیہ ؓسے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان کی چادر چرالی۔وہ اسے (چور کو) نبی کریم ﷺ کے پاس لے آئے تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس کو معاف کردیا۔آپ نے فرمایا: ’’ابووہب! (معاف ہی کرنا تھا تو) ہمارے پاس لانے سے پہلے کیوں معاف نہ کردیا؟‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔