Sunan Al-Nasai Hadith 4883 (سنن النسائي)
[4883]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ مُرَقَّعٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ رَجُلًا سَرَقَ بُرْدَةً فَرَفَعَہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ قَدْ تَجَاوَزْتُ عَنْہُ قَالَ فَلَوْلَا كَانَ ہَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِہِ يَا أَبَا وَہْبٍ فَقَطَعَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ
حضرت صفوان بن امیہ ؓسے روایت ہے کہ ایک آدمی نے (میری) چادر چرالی۔وہ اسے نبی اکرمﷺ کے پاس لے گئے۔آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کردیا۔آپ نے فرمایا: ’’ابو وہب! تو نے یہ کام میرے پاس پیش کرنے سے پہلے کیوں نہ کیا؟‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔